اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ شہری آبادی کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔ 2017ء میں بھاری فورسز نے ایک ہزار سے زائد سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ سیز فائر معاہدے سے 23 افراد شہید اور 107 زخمی ہوئے۔