عمران خان سے ندیم افضل چن کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

Last Updated On 19 April,2018 05:20 pm

ندیم افضل چن نے عمران خان کو اپنی رہائش گاہ پر آنے کی دعوت بھی دی جسے کپتان نے قبول کر لیا

 اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔

ندیم افضل چن اور عمران خان کی بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور نذر گوندل بھی موجود تھے۔ ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف عمران خان کی جدوجہد کو سراہا اور انہیں 25 اپریل کو اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے تاہم باضابطہ اعلان 25 اپریل کو کریں گے۔ ندیم افضل چن سرگودھا سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔