ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر تنویری الحق تھانوی مسلم لیگ ن میں شامل

Last Updated On 16 April,2018 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تنویری الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ انکو ایم کیو ایم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، ان کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ ذاتی ہے۔

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر تنویری الحق تھانوی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ مشاہد حسین سے ملاقات کے بعد کیا۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن وہ قومی سطح پر سیاست کرنے والی جماعت کا حصہ بننا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔