ڈسکہ : پی ٹی آئی کی ممبرسازی مہم بدنظمی کی شکار، دو گروپوں میں تصادم

Last Updated On 13 April,2018 09:06 pm

ڈسکہ: (دنیا نیوز) ڈسکہ میں پی ٹی آئی کی ممبرسازی مہم بدنظمی کی شکار ہو گئی، کپتان کی آمد سے پہلے کھلاڑیوں کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا، ڈنڈے اور کرسیاں چل گئیں۔

ڈسکہ میں پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم بدنظمی کا شکار ہو گئی۔ کپتان کی آمد سے پہلے کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے۔ خواتین کے پنڈال میں گھسنے کی کوشش پر دو گروپ بھڑ گئے، ڈنڈوں، مکوں، تھپڑوں کی بارش کر دی۔ ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں، دھکے بھی دئیے۔ پولیس نے جھگڑے میں ملوث دو کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب سمبڑیال میں عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا،ٓ تشبازی کے مظاہرے سے آسمان روشنیوں میں نہا گیا۔