کراچی: (دنیا نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمِرل ظفر محمود عباسی نے آج بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو فوجی اعزازات تفویض کیے۔
ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور ڈاکٹر محمد جنید، کموڈور سید احمد اویس حیدر زیدی، کموڈور حبیب الرحمان، کموڈور محمد فیصل عباسی، کموڈور ثاقب جمیل خٹک، کموڈور جواد احمد اعوان، کموڈور شاہد احمد، کموڈور محمد طاہر، کموڈور محمد احسن ڈار، کموڈور سید احمد سلمان اور کموڈور ڈاکٹر محمد سعید خالد شامل ہیں۔
تمغہ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں کیپٹن ناصر محمود، کیپٹن محمد مہتاب خان، کمانڈر آغا مرتضیٰ مرزا، کمانڈر محمد طاہر، کمانڈر محمد نعمان اکمل خان، کمانڈر یاسر اکرام، کمانڈر محمد حسن عادل، کمانڈر علی حیدر، کمانڈر غلام مرتضیٰ، کمانڈر عاطف پرویز، کمانڈر زوہیب نجم بیگ، کمانڈر عبدالمتین، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد ضیا اللہ، لیفٹیننٹ کمانڈر کاشف احمد خان اور لیفٹیننٹ کمانڈر شہاب عزیز شامل ہیں۔
کیپٹن امتیاز علی، کمانڈر خواجہ حماد حسین، لیفٹیننٹ سلیم رضا، لیفٹیننٹ اویس احمد خان، سرجن لیفٹیننٹ نوید حسین، نزاکت علی شیف اور دلاور حسین MAR-I کو تمغہ بصالت سے نوازا گیا۔ تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے افراد کے اہلخانہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔