بین الاقوامی معاشی سسٹم کا دفاع بحری افواج کی اہم ذمہ داری ہے، ایڈمرل ظفر عباسی

Last Updated On 05 April,2018 10:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمد عباسی نے کہا ہے کہ عصرِ حاضر میں بین الاقوامی معاشی سسٹم کا دفاع بحری افواج کی اہم ذمہ داری ہے۔

کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمد عباسی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اور بحری شعبے کے درمیان ہم آہنگی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت نیشنل سیکیورٹی کا سب سے اہم جُز ہوتا ہے۔ موجودہ دور میں بین الاقوامی معاشی سسٹم کا دفاع بحری افواج کی اہم ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر کے احیاء کے لیے کوشاں ہے اور اس کے لیے تاجر برادری کی ہر طرح کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔