مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد بھارت سے امن ممکن ہے: میجر جنرل آصف غفور

Last Updated On 18 March,2018 06:36 pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے گلف نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہیں ختم کر دیں اور حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپس کیخلاف کارروائی کی۔ امن کیلئے 75 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس جنگ میں پاکستان کو 123 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کا پاک بھارت تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، کشمیر مسئلے کے حل کے بعد ہی بھارت سے امن ممکن ہے۔