آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنوبی افریقہ کے ہم منصب سے ملاقات، آئی ایس پی آر

Published On 12 Mar 2018 05:49 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کےآرمی چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، دونوں افواج کے سربراہان کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

جی ایچ کیو آمد پر جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل لیڈیلا یام نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل لیڈیلا یام نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔