خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن، پی ٹی آئی نے تحریکِ التوا قومی اسمبلی میں جمع کرا دی

Published On 08 Mar 2018 04:53 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحریکِ التوا قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مراد سعید کی جانب سے پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی تحریکِ التوا کے متن کے مطابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کی کرپشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے قلمدان کی عزت اور ساکھ کو بالائے طاق رکھ دیا، ان کیخلاف منی لانڈرنگ اور مالی بدعنوانیوں کے واضح اور دستاویزی ثبوت منظرِ عام پر ہیں جبکہ غیر ملکی بینکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔

تحریکِ التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنا اقامہ اور غیر ملکی ادارے کی ملازمت کا معاہدہ پہلے ہی قبول کر چکے ہیں، اس لیے بدعنوان اور دوسرے ملک کا اقامہ رکھنے والا شخص کسی بھی طور قابل اعتماد نہیں ہے۔