گوجر خان میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 9 مسافر جاں بحق

Published On 04 Mar 2018 11:19 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) گوجر خان کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 9 افراد جاں بحق، چوبیس شدید زخمی ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ گوجر خان کے علاقے میں مین جی ٹی روڑ پر بھائی خان پل کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹریفک حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں میں دو خواتین اور تین بچوں سمیت 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔