پنجاب میں حکمران جماعت کا راج برقرار

Published On 03 Mar 2018 09:45 PM 

لاہو: (دنیا نیوز) بڑے ایوان کیلئے دن بھر اکھاڑ پچھاڑ اور پھر شیر کی دھاڑ، پنجاب میں نون لیگ کے حمایت یافتہ 11 امیدواروں کی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔

پنجاب میں ن لیگ کے حمایت یافتہ 11 امیدوارفاتح جبکہ ایک نشست پر اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اسحاق ڈار، آصف کرمانی، مصدق ملک اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف کے چودھری سرور کی غیر متوقع کامیابی سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پنجاب سے دیگر نو منتخب ارکان میں شاہین خالد، ہارون اختر، محمود الحسن، سعدیہ عباسی، نزہت صادق اور کامران مائیکل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایوان بالا کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سینیٹ کی 12 خالی نشستوں میں سے 11 جیت لی ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کی جانب سے حکومت پردھاندلی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔