لاہور میں بادلوں کی آمد ، کہیں کہیں ہلکی بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا

Published On 01 Mar 2018 12:45 PM 

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پر ایک مرتبہ پھر بادلوں کی آمد ہو گئی، کہیں کہیں ہلکی بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا ۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بادل آسمان پر چھائے رہیں گے جس سے موسم میں قدرے خنکی رہے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ کم سے کم درجہ حررات 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ آج مختلف اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی تاہم کل بارش کا زیادہ امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ میدانی علاقوں میں سردی ختم ہوگئی ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے ،آج جمعرات اور کل جمعہ کو بادل کھل کر برسیں گے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے ۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے ملک میں داخل ہو رہا ہے ، جس کے باعث ملک کے بالائی علاقے بارش کے زیر اثر رہیں گے۔