پیارے منصفو، اب بس کر دو، خدارا پاکستان کو چلنے دو: خواجہ سعد رفیق

Published On 26 Feb 2018 10:48 AM 

لاہور: (دنیا نیوز) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پیارے منصفو اور محتسبو! اب بس کر دو ، خدارا پاکستان کو چلنے دو ، 70سال جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جمہوریت پسندوں کو ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا لیکن ہر بار عوام نے انہیں ووٹ دیا اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا ن لیگ کی کردار کشی کی مہم خشوع و خضوع سے جاری ہے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں میں موجود منفی عناصر نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں ، اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے۔