کراچی: (دنیا نیوز) فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ سے سینیٹ کیلئے چار نام مانگ لئے، کہتے ہیں کہ فیصلے کا مقصد جماعت کو تقسیم ہونے سے بچانا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ہم نے پارٹی اور 40 سالہ جدوجہد بچانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ الیکشن کی 4 سیٹوں کے لیے تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی مرضی کے 4 نام مجھے دے دیں، میں ان کا اعلان کر دوں گا، جو 4 نام دیئے جائیں گے وہ ہی میری طرف سے ہوں گے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان 4 ناموں میں میری کوئی رائے یا مرضی نہیں ہے، یہ کوئی مسئلہ نہیں تھا بلکہ بنایا گیا تھا۔ تاثر دیا گیا کہ فاروق ستار کسی شخص کو ہر حال میں ٹکٹ دینا چاہتے ہیں لیکن کامران ٹیسوری یا کوئی اور میرا مسئلہ نہیں ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ تنظیم کے تمام شعبوں سے اکثریت میرے ساتھ ہے۔ کارکنوں میں یہ بدگمانی نہ پھیلائی جائے کہ میں اپنی ضد پر قائم ہوں، میری ان چار ناموں پر کوئی اور رائے اور مرضی نہیں ہے، جو 4 نام دیئے جائیں گے وہ ہی میری طرف سے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی کی رجسٹرڈ کسی اور کے نام سے کریں لیکن پارٹی کو میرے ہی نام پر ہی رجسٹرڈ رکھا جبکہ پارٹی اور پتنگ کا نشان بھی میرے پاس ہے، کارکنوں کو گمراہ نہیں کیا جائے۔ کارکن بھی تحیل شدہ رابطہ کمیٹی کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔