کراچی: (دنیا نیوز) نقیب اللہ محسود قتل کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی کو نوٹسز جاری۔ سماعت 13 فروری کو ہو گی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں نقیب اللہ محسود قتل کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ منگل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی ہوم سیکریٹریز، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے، سیکریٹری اطلاعات اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے سندھ پولیس کو راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی۔