ایم کیو ایم چھوڑو، پی ایس پی میں آؤ، عامر ستار تنازعے کے بعد رضا ہارون کی آفر

Published On 06 Feb 2018 12:39 PM 

لڑائی کراچی کے مسائل پر نہیں بلکہ سینیٹ ٹکٹ پر ہو رہی ہے، لڑائی اس بات پر ہو رہی ہے کہ چوتھا ٹکٹ کس کو دیا جائے: رہنما پی ایس پی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ایس پی رہنما رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم کا چہرہ گھناؤنے طریقے سے سامنے آیا، کل کی گفتگو 9 نومبر والی پریس کانفرنس کی طرح تھی۔ انہوں نے کہا لڑائی کراچی کے مسائل پر نہیں بلکہ سینیٹ ٹکٹ پر ہو رہی ہے، لڑائی اس بات پر ہو رہی ہے کہ چوتھا ٹکٹ کس کو دیا جائے۔

رضا ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں وہ ختم ہو چکی ہے، فاروق ستار کا کردار کرکٹ میچ کے 12 ویں کھلاڑی والاہے، 12 واں کھلاڑی کیسے کپتان بن سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا جن لوگوں کو سینٹ کے ٹکٹ نہیں ملے انہیں پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، یہ جماعت ایک ٹکٹ پر ہاتھا پائی تک جاسکتی ہے تو عام انتخابات میں سیکڑوں ٹکٹ بانٹنے ہیں، عام انتخابات میں ٹکٹوں کیلئے تو یہ ایک دوسرے کے گلے کاٹیں گے۔