پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا: کلبھوشن یادیو

Published On 04 Jan 2018 12:59 PM 

بھارتی سفارتکار ملاقات کے بعد میری ماں پرکیوں چلا رہا تھا، "را" کیلئے کام کرنے کوکیوں جھٹلایا جارہا ہے: بھارتی جاس کا ایک اور ویڈیو بیان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور وڈیو بیان جاری کر دیا گیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ والدہ سے ملاقات کروانے پر پاکستان کا بے حد مشکور ہوں، میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں، میرے انٹیلیجنس ایجنسی کیلئے کام کرنے کو کیوں جھٹلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا مجھے افسوس ہے کہ میری والدہ بہت ڈری ہوئی تھی، پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں کہا بھارتی سفارتکار میری ملاقات کے بعد میری ماں پر کیوں چلا رہا تھا، ملاقات کے دوران ایسا لگ رہا تھا جیسے والدہ کو مار پیٹ کر لایا گیا ہو۔