'وزیر اعظم صرف پنجاب کو پاکستان نہ سمجھیں، ہماری محرومیاں دور کی جائیں'

Published On 18 Nov 2017 09:58 PM 

عمران خان کو سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی، داوڑ کنڈی کو تحقیقات سے پہلے ہی پی ٹی آئی سے نکال دیا، اسفند یار ولی کی تنقید، حکومت سے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

چارسدہ: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر کسی کو گالیاں دیتے ہیں، نواز شریف کو فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ پورا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صرف پنجاب کو پاکستان نہ سمجھیں، ہماری محرومیوں کو ختم کیا جائے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیوں کو بیٹھ کر دور کیا جائے، مسئلے جنگوں سے نہیں بیٹھ کر حل ہوتے ہیں، پاکستان اور افغانستان بیٹھ کر غلط فہمیوں کو دور کریں، سی پیک پر حصہ دینے کی بات کی گئی لیکن صرف سڑک مل رہی ہے، چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے وعدوں کو پورا کریں۔