فاٹا کے کے پی میں انضمام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے: اسفندیار

Published On 05 Nov 2017 09:41 PM 

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی گفتگو، کہتے ہیں صوبے کی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے۔

پشاور: (دنیا نیوز) میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے حوالے سے سب سے پہلی اے پی سی اے این پی نے بلائی، صوبائی اسمبلی میں فاٹا کے نمائندوں کو حصہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مردم شماری پر کوئی اعتراض نہیں لیکن فاٹا میں مردم شماری کے نتائج قبول نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد کا امکان نہیں ہے، اے این پی اکیلے انتخابی دنگل لڑے گی۔