دبئی: لیگی رہنما احسان اللہ نے اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی

Published On 17 Oct 2017 04:50 PM 

پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے فعال کارکن احسان اللہ خان نے اپنی پارٹی کو کو خیر باد کہہ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

دبئی: (آن لائن) نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے مقامی رہنما احسان اللہ خان نے اپنی جماعت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر دبئی میں خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں احسان اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نظریاتی جماعت اے این پی جوائن کی ہے۔ سابق لیگی کارکن نے اس موقع پر حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی۔