محاذ آرائی ملک کیلئے نقصان دہ ہے: اسفند یار

Published On 15 Oct 2017 07:12 PM 

محاذ آرائی ملک کیلئے نقصان دہ ہے، کسی بھی صورت جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسفند یار ولی کا اعلان۔

پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے حکومت سے سوال کیا کہ انڈسٹریل زون کہاں بنائے گئے؟ عمران خان کے آنے سے سیاست سے شرافت ختم ہو گئی ہے۔ اسفند یار ولی کہتے ہیں محاذآرائی ملک کیلئے نقصان دہ ہے، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔