مٹن بریانی ، کڑاہی اور قورمہ تیار کرنے کیلئے خواتین کے جتن ، گھر میں سب کی فرمائش پر ڈشز تیار کی جائیں گی
لاہور (دنیا نیوز ) عید کے تیسرے روز خواتین نے گھروں میں پکوانوں کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ قربانی سے فارغ ہونے کے بعد خواتین نے مٹن بریانی ، کڑاہی اور قورمہ تیار کرنے کیلئے جتن شروع کر دیئے ہیں ۔
آج عید کا تیسرا دن ہے اور آج گھر کے بچوں کی فرمائش پر ان کی پسندیدہ ڈشز بنیں گی ۔ بچوں نے قربانی کے بعد والدین کے ساتھ تفریحی مقامات کی سیر کی اور اس کے بعد انہیں اپنی پسندیدہ ڈشز کے بارے میں آگاہ کر دیا ۔
والدین نے بھی بچوں کی فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی خواہش اورمہمانوں کی تواضع کیلئے خصوصی ڈشز کا اہتمام کیا جس میں مٹن قورمہ ، سیخ کباب ، روسٹ اور دیگر ڈشز شامل تھیں ۔