سینکڑوں شہری سمندر میں نہانے پہنچ گئے ، پولیس نے ڈبکیاں لگانے والے کئی افراد کو گرفتار کر لیا
کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں گرمی سے ستائے ہوئے سینکڑوں افراد نے گرمی کا زور توڑنے کیلئے سمندر کا رخ کر لیا اور حکومت کی جانب سے عائد پابندیاں ہوا میں اڑا دیں ۔
پولیس اور کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر واضح الفاظ میں پابندی عائد کی گئی تھی
مگر اس کے باوجود نوجوان سمندر میں نہانے کیلئے جا پہنچے جس پر کنٹونمنٹبورڈ اور پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔