ضلعی ہسپتالوں میں آؤٹ سورس ایم آر آئی سروسز کی فراہمی کا منصوبہ

Published On 07 January,2025 12:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ضلعی ہسپتالوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل پر ایم آر آئی سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ شروع ہو گیا۔

منصوبے کے تحت شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کاجلد آغاز ہو گا، منتخب اضلاع میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لئے آؤٹ سورسنگ ایم آر آئی سروسز متعارف کرائی جائیں گی ۔

شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کیلئے ایم او یو پر دستخط ہو گئے، دونوں اضلاع میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز پر 39 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی، ڈی ایچ کیو شیخوپورہ میں ایم آر آئی کی انسٹالیشن مکمل جبکہ ڈی ایچ کیو بہاولنگر میں ایم آر آئی مشین جلد نصب کر دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت مختلف اضلاع میں مریضوں کو ایم آر آئی کی معیاری سہولت مہیا ہو گی، ایم آر آئی سروسز کی فراہمی سے پیچیدہ امراض کی جلد تشخیص ممکن ہوگی۔