ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ، مریض پریشان

Published On 05 January,2025 12:46 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) مالی سال25-2024 کی پہلی ششماہی میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

کھانسی، الرجی اور درد کشا دواؤں کے نرخوں پر قابو پانا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے چیلنج بن گیا۔

الرجی کا انجکشن 432 روپے سے بڑھ کر 1500 روپے کا ہوگیا،مائیگرین کی درد کشا دوا 390 سے بڑھ کر 900 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث مریض پریشان دکھائی دیتے ہیں، مریضوں نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔