بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ مجموعی تعداد 49 ہوگئی

Published On 14 November,2024 05:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کا نیا کیس بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہوا جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

ادارہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں 13، خیبر پختونخوا میں 10 بچے پولیو سے معذور ہوئے، اسی طرح پنجاب اور اسلام آبار سے ایک ، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

رواں سال ملک کے 76 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔