کراچی: (دنیا نیوز) جنوری تا اکتوبر سندھ بھر میں ملیریا کے 2 لاکھ 44 ہزار 319 کیسز سامنے آئے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 935 کیسز سامنے رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ ضلع ملیر سے ملیریا کے ایک ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع کورنگی 370 ، ضلع جنوبی سے ملیریا کے 259 کیسز سامنے آئے، ضلع غربی 187، ضلع شرقی 86، ضلع وسطی سے ملیریا کے 70 کیسز سامنے آئے۔
ترجمان کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 1 لاکھ 17 ہزار 134 جبکہ سکھر ڈویژن سے ملیریا کے 17 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 54 ہزار 225 ، میرپورخاص ڈویژن سے 33 ہزار 279 ، شہید بینظیرآباد ڈویژن سے 20 ہزار 248 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال مئی سے ستمبر تک چکن گونیا کے 172 مثبت کیسز رپورٹ ہوٸے، اس دوران شہرمیں چکن گونیا کے 956 مشتبہ کیسز سامنے آٸے۔