پنجاب : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 50 نئے کیسز رپورٹ

Published On 23 September,2024 09:35 am

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 46، اٹک سے 2 جبکہ فیصل آباد اور چکوال سے ایک ، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک ہفتہ میں ڈینگی کے 391 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1094 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔