لاہور: (دنیانیوز) سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 220 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔
پنجاب میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 120تک پہنچ گئی ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نمونیہ کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 720 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 47سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ، چلڈرن ہسپتال میں 55 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی بچوں کا علاج ہورہا ہے ۔
دوسری جانب عام مارکیٹ میں نمونیہ کی ویکسین اور ادویات موجود نہیں ہیں ۔