اسلام آباد : (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد تک پہنچ گئی۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 644 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جس میں کورونا کے مزید 435 کیس رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی، ملک بھرمیں 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے مزید ایک شخص دم توڑگیا۔
کورونا سے متاثر 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔