کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے گرفتار ینگ ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے ایف آئی آر واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
محکمہ داخلہ نے محکمہ پراسکیویشن کو عدالت میں مقدمہ واپس لینے کی درخواست دائر کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے، 16 ینگ ڈاکٹرز سمیت 19 افراد گرفتار ہیں۔
ڈاکٹرز کیخلاف ریڈ زون میں احتجاج اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔