پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آ گئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 444 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 35 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھرمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار444 تک پہنچ گئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طورپر ڈینگی کے 24 مریض زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں مزید 31 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار608 ہو گئی ہے، ڈینگی سے صوبے میں 10 اموات ہوچکی ہیں۔