پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 39 کیس سامنے آ گئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 409 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے مزید 39 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار409 ہو گئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 26 مریض زیرعلاج ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں مزید 30 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 577 ہو گئی ہے، ڈینگی سے صوبے میں 10 اموات ہوچکی ہیں۔