کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ڈاکٹروں کی گرفتاری کیخلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا

Published On 29 November,2021 12:20 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا، وائے ڈی اے نے ڈاکٹروں کو فوری رہا نہ کرنے کی صورت میں ایمرجنسی سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکس کا ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج جاری ہے، ڈاکٹرز نے احتجاجا سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے لیے حکومت کو48 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دے دیا۔

وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار ڈاکٹروں کو رہا نہیں کیا گیا تو تمام ایمرجنسی سروس بھی بند کر دینگے، ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں ریڈ زون میں سراپا احتجاج تھے، پولیس نے 19ڈاکٹروں کو ریڈ زون سے احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔