ملتان: بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے ٹیمیں تشکیل

Published On 15 November,2021 08:35 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں محکمہ صحت نے نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاو کیلئے مہم کا اغاز کر دیا ہے جس میں بیس لاکھ بچوں کو حفاظتی انجیکشن لگانے کیلئے بارہ سو ستاسٹھ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت نے ملتان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے بارہ روزہ مہم شروع کر دی ہے تاہم خسرہ اور روبیلا کیساتھ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے محکمے کے حکام نے انکاری والدین کیخلاف قانونی کارروائی کی بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

محکمہ صحت نے مہم کے حوالے سے سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی خدمات حاصل کر لی ہیں جس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے والدین بھی محکمے کی کاوش سے کافی حد تک مطمئن ہیں۔

خسرہ اور روبیلا مہم ستائیس نومبر تک جاری رہیگا جس کے دوران بیس لاکھ بچوں کو حفاطتی انجیکشن لگائے جائیں گے۔