خیبرپختونخوا: ڈینگی کے مزید 232 کیسز رپورٹ، تاحال 7 مریض جاں بحق

Published On 28 October,2021 11:40 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 232 کیس سامنے آ گئے، صوبہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 569 ہو گئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 7 اموات ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 569 ہو گئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طورپر ڈینگی کے 214 مریض زیرعلاج ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 137 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، صوبہ بھر میں ڈینگی سے اب تک 7 اموات ہوئی ہیں۔