سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 28 کیسز رپورٹ

Published On 30 September,2021 09:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال ڈینگی کے باعث سندھ میں 5 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کی جانب سے شہر میں اسپرے مہم شروع نہ ہو سکی۔

کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں، شہر میں ایک ماہ کے دوران 4 جبکہ تھر میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی۔ ستمبر میں کراچی وسطی سے 128 ، شرقی سے 83 کیسز، ضلع جنوبی سے 48، ضلع کورنگی سے 38 اور ضلع غربی سے 38 اور ضلع ملیر سے 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ماہرین کہتے ہیں رواں برس ڈینگی وائرس میں شدت دیکھ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار ڈینگی سے متاثرہ افراد شدید بیماری کی حالت میں بلیڈنگ کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں، ڈینگی وائرس صاف پانی میں نشوونما پاتا ہے۔ مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔