خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بڑھ کر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی

Published On 06 September,2021 03:30 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسزکی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کوہاٹ میں مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد ریکارڈ کی گئی، کرک میں 13، پشاور، چترال اور مردان میں 12 فیصد ریکارڈ رہی ۔

پشاور کے تین ہسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کےصرف3 بیڈزخالی رہ گئے، انتظامیہ کے مطابق کورونا کے 119 مریض زیرعلاج ہیں جن میں28 مریض انتہائی نگہداشت ،60 مریض ایچ ڈی یومیں زیرعلاج ہیں۔

ہسپتال میں 2 کورونا کے مریضوں کی موت ہوئی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 132 بیڈز پر مریض زیرعلاج ہیں جن میں 27 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں، کورونا وائرس کے 13 نئے مریضوں کو گزشتہ روز داخل کیا گیا۔