کراچی: موسم گرما میں امراض چشم بڑھ گئے، ماہرین کا ٹوٹکوں سے گریز کا مشورہ

Last Updated On 27 July,2020 11:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) موسم گرما کے دوران کراچی میں آنکھوں کے امراض بڑھنے لگے۔ ماہرین امراض چشم کہتے ہیں آنکھوں کے انفکشنز اور الرجی سے متاثرہ افراد گھریلو ٹوٹکوں سے گریز کریں۔

کچرا اور گندگی آنکھوں کے مسائل کا سبب تو تھے ہی لیکن گرمی میں آنکھوں کی بیماریوں میں مزید شدت آجاتی ہے۔ ماہر امراض چشم کے مطابق موسم گرما میں آنکھوں کے انفکشنز اور الرجی کے کیسز کی بڑی تعداد بڑھ گئے۔

طبی ماہرین شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کہتے ہیں الرجی یا انفیکشنرز کی صورت میں شہریوں کو گھریلو ٹوٹکوں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ آنکھیں نہ صرف مٹی، آلودگی، ہوا میں نمی، گرمی اور سردی کی لہر میں متاثر ہوتی ہیں بلکہ کبھی کبھار کسی موسمی تبدیلی کے بغیر بھی خراب ہوجاتی ہیں، ایسے میں قریبی معالج سے رجوع کریں۔