تازہ ہوا اور دھوپ کورونا سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: برطانوی مشیر

Last Updated On 19 May,2020 03:35 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت میں سائنس کے اہم مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ تازہ ہوا اور دھوپ کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

برطانوی حکومت کے مشیرڈاکٹر ایلن پین بتایا ہے باہر کی صاف اور تازہ ہوا اور دھوپ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ مؤثر انداز میں روکا جا سکتا ہے۔ اس طرح لوگوں کو باہر جانے کی اجازت دینے سے کوئی نقصان نہ ہوگا بلکہ دھوپ اور ہوا سے کورونا پھیلنے کی رفتار کو سست کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمرے یا عمارت کے اندر اس کے پھیلنے کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے جس کے سائنسی ثبوت مل چکے ہیں۔