کورونا ویکسین بنانے میں آکسفورڈ یونیورسٹی ماہرین سب سے آگے، امریکی اخبار کا دعوٰی

Last Updated On 28 April,2020 03:37 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی اخبار کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری میں آکسفورڈ یونیورسٹی کےسائنسدان سب سے آگے ہیں، اگلےماہ کے اختتام پر چھ ہزار افراد پر آزمائش کر لی جائے گی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر آزمائش کی تیاری کی جا رہی ہے، جینر انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں نے ویکسین کی کامیابی کے لیے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین انسانوں پر موثر ثابت ہوئی تو ستمبر تک کئی لاکھ ویکسین کی دستیابی ممکن ہوگی۔

آکسفورڈ کی ویکسین کا بندروں پر تجربہ کامیاب رہا ہے، اخبار کے مطابق برطانیہ میں وبا پر قابو پا لیا گیا تو ویکسین کی افریقا اور بھارت میں آزمائش کی جائے گی۔