موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد قرار

Published On 11 January,2025 04:32 pm

لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کے اضافے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری سکولزخالد نذیروٹو کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے شیڈول کی چھٹیوں کے بعد کھل جائیں گے۔

واضح رہے محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی دس جنوری تک تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 13 جنوری سے ہوگا۔