ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کرانے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 42 سالہ اداکارہ رمی سین کی شکل و صورت میں حیران کن اور واضح تبدیلی دیکھ کر مداحوں سمیت ہر کوئی دنگ رہ گیا تھا۔
اداکارہ کی نئی تصاویر کو دیکھ کر انٹرنیٹ پر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کروا لی ہے جس کی وجہ سے وہ بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آہستہ آہستہ ان افواہوں نے زور پکڑ لیا جس کے بعد اب اداکارہ نے خود ہی اس کا جواب دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمی سین نے کہا کہ اگر لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور اگر یہ اچھے طریقے سے ہوئی ہے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہے۔
رمی سین نے کہا کہ بنا پلاسٹک سرجری کرائے بغیر ہی لوگ بول رہے ہیں، میں نے صرف فلرز، بوٹوکس اور پی آر پی کا علاج کروایا ہے اور کچھ نہیں، شاید لوگوں کو میری تازہ ترین تصویروں میں میری جلد اچھی لگ رہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان چیزوں کو استعمال کر کے اور نظم و ضبط کے ساتھ اچھا لگ سکتا ہے لیکن اگر آپ اسے برا کہہ رہے ہیں جو میں نے کیا ہے تو مجھے بتائیں کہ میں اسے کیسے درست کروں تاکہ میں اپنے ڈاکٹروں کو بتا سکوں کہ وہ کہاں غلط ہیں اور میں انہیں کہوں کہ اس کو صحیح کردو۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی کو پلاسٹک سرجری کروانے کی ضرورت نہیں جب تک کہ کوئی جرم کرنے کے بعد فرار نہ ہو، بھارت سے باہر بہت سارے اچھے ڈاکٹرز ہیں، فیس لفٹ میں بھی کروانا چاہتی ہوں لیکن 50 سال کی عمر کے بعد اس کے بارے میں سوچوں گی۔