اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی تنقید مسترد کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے جس کی ضمانت اپنے قوانین اور آئین میں دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تنظیم سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے اور حکام پر زور دیتی ہے کہ وہ بامعنی جمہوری عمل کے لئے ضروری بنیادی آزادی کو برقرار رکھیں۔