کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سگ گزیدگی (کتے کے کاٹنے) کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان محکمہ صحت نے کہا ہے کہ صوبے میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین موجود ہے۔
ڈی جی ہیلتھ نے ڈی ایچ او کو ویکسین کی خریداری اور دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیر صحت نے کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق ہدایت جاری کی تھیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی کی خبر حقائق کے منافی ہے، وزیرصحت سندھ کی ہدایت کے باوجود کسی ادارے کے سربراہ نےغفلت برتی تو کارروائی ہو گی۔