لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر امام الحق نے اپنی اہلیہ کے نام سے زیر گردش سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تردید کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے کرکٹر امام کی جانب سے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پیغام میں امام نے اپنے تمام مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ میری اہلیہ کا صرف ایک یہ انسٹا گرام اکاؤنٹ ہے تاہم اس وقت جو بھی دوسرے اکاؤنٹ سامنے آرہے ہیں وہ سب جعلی ہیں۔
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) November 28, 2023
مذکورہ پوسٹ میں امام کی جانب سے اہلیہ کے انسٹا گرام کا جو اکاؤنٹ شیئر کیا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہے۔