لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے۔
غیر مستند خبر
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے 9 مارچ کو پی ٹی آئی کی ریلی کے دن یہ تصویر تواتر کے ساتھ شیئر کی جاتی رہی، ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاس کیوں کھڑے ہیں؟ گردن پر گھٹنا بھی رکھیں۔
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) March 9, 2023
ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس تصویر کو شیئر کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ یہ لوگوں کا خوف ختم کروا رہے ہیں۔
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) March 9, 2023
ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ مقبوضہ کشمیر ہے؟۔
— کراچی والی (@Karachi__Wali) March 9, 2023
مستند خبر
دعوے کے برعکس یہ تصویر جعلی ہے، حقیقت میں یہ تصویر گزشتہ سال جون کے مہینے میں راولپنڈی پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) June 23, 2022
راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں پولیس آپریشن میں زمین پر قبضے کے جرم میں ملوث کچھ خطرناک مجرموں اور عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا تھا، یہ تصویر بھی اسی موقع پر لی گئی تھی۔