لاہور: (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں ہجوم پر مشتمل مظاہرین کی جانب سے مبینہ توہین مذہب کو بنیاد بنا کر قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری کے واقعے سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں۔
خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مقامی فیکٹری کے منیجر پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا اور ان کی لاش نذرِ آتش کردی تھی۔
سیالکوٹ پولیس کے سربراہ ارمغان گوندل نے بتایا تھا کہ فیکٹری کے ملازمین نے مقتول پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پوسٹر کی بے حرمتی کی۔
سیالکوٹ واقعے کے بعدٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں فیکٹری پر وحشت ناک حملہ اور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے ایک شرم ناک دن ہے۔ میں تفتیش کی نگرانی کر رہا ہوں اور تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔
اس واقعہ کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، معروف عالم دین مفتی تقی، سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، تحریک لبیک پاکستان سمیت سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور تمام مکتبہ فکر کے علماء نے واقعہ پر مذمت کی تھی۔
اس واقعہ پر جہاں پر حکومت متحرک ہے اور پولیس مجرمان کو پکڑنے کے لیے پکڑ دھکڑ کر رہی ہے، سری لنکن شہری کی نعش کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر سانحہ سیالکوٹ سے متعلق جعلی خبریں بھی پھیلائی جا رہی ہیں۔
ٹویٹر پر ایک صارف رضوان نے لکھا کہ سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں پاکستانی سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی محتاط رہیں اور کسی طرح کی نیوز کو فارورڈ کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں۔ مگر اس واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے مطالبے کو سرد نہ ہونے دیں۔
سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں پاکستانی سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی محتاط رہیں اور کسی طرح کی نیوز کو فارورڈ کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں۔ مگر اس واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے مطالبے کو سرد نہ ہونے دیں۔#سانحہ_سیالکوٹ #sialkotincident
— Rizvan (@SaeedRizvan) December 6, 2021
*فیک نیوز*
— shahbaz ali arain (@Sbzarain) December 6, 2021
سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے ہنگامی اجلاس کی تردید کر دی گئی ہے ایک خبر آئی تھی کہ اجلاس طلب کیا گیا ہے تاہم کسی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی نہ ہی اقوام متحدہ کے کسی ذرائع نے اس کی تصدیق کی.... شکریہ#Sialkot #Sialkot_incident
ایک اور صارف شہباز علی آرائیں نے فیک نیوز لکھتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے ہنگامی اجلاس کی تردید کر دی گئی ہے ایک خبر آئی تھی کہ اجلاس طلب کیا گیا ہے تاہم کسی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی نہ ہی اقوام متحدہ کے کسی ذرائع نے اس کی تصدیق کی۔
الرٹ الرٹ الرٹ
— Aqib Kaleem Rizvi Official (@AqibKaleem12) December 3, 2021
فیک ٹویٹر ٹرینڈ نیوز
تمام بھائی متوجہ ہوں ٹویٹر پر تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے خلاف جو ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں وہ فیک ہیں
تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں
بلوائی کل سے #سیالکوٹ_سانحہ پر جس جعلی اکاؤنٹ کے ٹویٹ کو ثبوت کے طور پر اپنی بے گناہی کیلئے پیش کر رہے تھے تو ان کو خبر ہو کہ اوریا مقبول نے اپنے اصلی اکاؤنٹ سے اس ٹویٹ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
— Sharwan Sheikh (@BetterNeelum) December 4, 2021
کوئی نیا اکاؤنٹ بناؤ اور ایک اور ٹویٹ کرو تاکہ تم اور بری طرح بے نقاب ہو#Sialkot https://t.co/2H4hi5B5qX