نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے جس کے بعد نام کی مماثلت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ان جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا بیان سامنے آگیا۔
There has been a false news report about me being hospitalised in Chennai,I would like to clarify that I am safe & healthy with my family in Mumbai,but deeply saddened to hear abt the demise of @Actor_Vivek from the Tamil industry. I extend my deepest condolences to his family
— Vivek Anand Oberoi (@vivekoberoi) April 17, 2021
ویویک اوبرائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چنائے کے ہسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ممبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ بالکل صحت مند اور محفوظ ہوں۔
ویویک اوبرائے نے کہا کہ تامل اداکار ویویک کی اچانک موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا اور میں اس موقع پر اداکار کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ویویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے تھے۔