ایغور مسلمانوں کی نسل کشی: چین نے خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا

Published On 08 March,2021 06:07 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ سنکیانگ کے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کا پروپیگنڈے کو بے بنبیاد اور جعلی قرار دیدیا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بعض مغربی سیاستدان سنکیانگ کے اڑھائی کروڑ لوگوں کی بات سننے کی بجائے چند چین دشمن عناصر کے جھوٹ پر ناچنا زیادہ پسند کرتے ہیں، چین کبھی بھی بے بنیاد الزامات اور کردار کشی کو قبول نہیں کرے گا۔

چین کی تیرہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے چوتھے اجلاس کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چین کو امید ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پر تجدید شدہ چین امریکہ تعاون باہمی تعلقات میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔